IMFکا دباؤ’پٹرول اورڈیزل پر کلائمیٹ لیوی میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اچانک اضافہ کردیا۔پٹرول اورڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹراضافہ کرنے کا پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پٹرول پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر فی لیٹر5روپے کردی گئی ہے۔ ڈیزل پر بھی کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھاکر 5روپے کردی گئی ہے۔ ایچ او بی سی پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی فی لیٹر 5روپے مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2026-27 کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50ارب روپے وصولی کا ہدف مقررکیا ہے۔اضافی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا اطلاق 2 جولائی 2026سے ہو گا۔ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کمی کر دی گئی۔پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں