مریم نواز شریف کی جانب سے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رہیں گے

جڑانوالہ (نامہ نگار) کوارڈینیٹر ٹو منسٹر ہیلتھ پنجاب جنید عظمت بٹ چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر شہباز اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر (آئی۔ آر۔ ایم۔ این۔ سی۔ ایچ) چوہدری ڈاکٹر عمر نواز چٹھہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی مذکوران نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی بارے پوچھ گچھ کی اور موقع پر ہی ان کے مسائل حل کروائے۔ مذکوران نے شعبہ آئوٹ ڈور بچگان میں بچوں کے علاج معالجہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق معلومات دریافت کی۔جس پر چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اللہ نے مکمل بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔مذکوران کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل ریپ اور میڈیسن کی نجی کمپنیوں کے افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کو ضروری ہدایات جاری کی،بعدازاں مذکوران نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب سے میونسپل کمیٹی دفتر میں ملاقات کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صحت کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں