احمد علی بٹ اور یاسر حسین بھی بروقت معاوضہ نہ ملنے پر بول پڑے

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار محمد احمد اور فیضان خواجہ کے بعد اب یاسر حسین اور احمد علی بٹ بھی بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر بول پڑے۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر چل بسیں، اب ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیے لیکن محمد احمد جیسے لیجنڈ اداکار زندہ ہیں، ان کے لیے بات کریں۔انہوں نے لکھا کہ کوئی قانون بنایا جانا چاہیے، کام کروانے والوں کو کچھ خیال کرنا چاہیے، وہ وقت پر معاوضہ ادا کریں۔ یاسر حسین نے لکھا کہ بروقت معاوضہ ملنے پر لوگ خوش رہیں گے، اس لیے اداکاروں کو وقت پر معاوضہ ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں