عید میلاد النبیۖ عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدرحاجی میاں منیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ اس سال بھی انشاء اللہ عید میلادالنبیۖ شایان شان اور عقیدت احترام سے منائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد وہ عظیم دن ہے کہ جس روز ہمارے پیار ے آقا مدینے والے مصطفےٰ امام الانبیا ئۖ کی دنیا میں جلوہ گری ہوئی۔ آپ کی آمد سے پرچم اسلام سر بلند ہوا۔ ہمیں تمام عاشقانِ مصطفےٰ کو چاہیے کہ عید میلاد کو بھرپور عقیدت و احترام اور مذہبی جو ش و خروش سے منائیں ۔ تاکہ کفار اور غیر مسلم حیرت زدہ ہوجائیں کہ مسلمان اپنے پیارے آقا کریمۖ کا یوم میلاد کس قدر محبت اور عشق سے مناتے ہیں۔ انہوں نے تمام حلقہ جاتی میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے کہا کہ عیدمیلاد منانے کیلئے انتظامات شروع کردیں اور اس بار اللہ پاک کے کرم سے پہلے سے زیادہ اہتمام جوش وخروش سے عید ِ میلاد منائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد مناتے ہوئے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر بھی عمل کرنا چاہیے اور آقا کریمۖ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگیاں گزارنے کا احساس پیدا کرنا چاہیے، اللہ پاک ہمیں باعمل مسلمان بننے کی سعادت عطافرمائے اور عید ِ میلاد کو شایان شان طریقے سے منانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں