ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انتظامی امور کی نگرانی میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی چوری کے خلاف مثر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتے میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کے دوران مختلف علاقوں سے بجلی چوری کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 9 مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ بجلی چوری میں ملوث افراد پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری نہ صرف قومی وسائل کا نقصان ہے بلکہ عوامی فلاح میں رکاوٹ بھی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی چوری کی نشاندہی کریں اور قومی مفاد میں تعاون کریں۔ضلع بھر میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انتظامی امور کی مربوط نگرانی میں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔




