امام زین العابدین کے یوم شہادت پر سخت سکیورٹی کا حکم

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں 25 محرم الحرام بروز پیر برآمد ہونے والے اعزادری جلوس کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جلوس بلاک نمبر 7 سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پر اختتام پذیر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران عاشورہ جیسا نظم و ضبط اور سیکیورٹی کا معیار برقرار رکھا جائے۔ جلوس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، پولیس نفری کی تعیناتی اور رضاکاروں کی مدد حاصل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں