عثمان خواجہ بچوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف بول پڑے

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں اور بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلسطینی بچوں پر ظلم سے زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ یہ دیکھنا مشکل ہے… ایسے جینے کا تصور کریں، اس بربریت اور ظلم کو ہم اب بھی دیکھ رہے ہیں جبکہ یونیسیف نے اسے بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سال ہوگئے اور اب بھی بچے مارے جارہے ہیں، انسانوں کو بھوکا مارا جارہا ہے، ابتدائی طبی امداد کے مراکز پر حملے کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں اس حوالے سے بولتا رہوں گا اگر ہمارے لیے یہ سب معمول بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں