ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری۔ پاکستان جنوبی افریقہ کی میزبانی کریگا

لاہور (سپورٹس نیوز)ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ کرک انفو کے مطابق یہ میچ 16 سے 22 اگست کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگی جس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز اور ممکنہ ناک آٹ میچز کھیلے گی۔دریں اثنا 2026میں انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم ایک بھرپور تیاری کرے گی جس میں فروری-مارچ2026ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20میچز، اپریل مئی میں زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز، مئی-جون میں آئرلینڈ میں ویسٹ انڈیز کے ہمراہ سہ فریقی ٹی 20 سیریز شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں