کرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کردی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔گوکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے اور ان کا سابق شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے، جس کے ساتھ وہ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اب حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے طلاق اور طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں کہا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ گلے میں کوئی خرابی تھی، ہمارا کوئی جھگڑا تھا یا پھر کسی تیسرے کا کوئی معاملہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں