سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کوخط لکھ دیا

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے پر خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے۔ پی ایس بی کے ہاکی فیڈریشن کو لکھے جانے والے خط کی کاپی میڈیا نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق پی ایس بی کا موقف ہے کہ ہاکی فیڈریشن نے گذشتہ ایک سال میں دیئے گئے فنڈز کا بھی کوئی حساب کتاب جمع نہیں کرایا۔خط میں فیڈریشن کو کئی بار دیئے گئے فنڈز کے اخراجات کی رپورٹس جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں