عمران اشرف کی بھی بھارتی پنجابی فلم ریلیز کیلئے تیار

لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اب بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جو ان کی بھارتی پنجابی سینما میں ڈیبیو فلم ہوگی۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22اگست 2025کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔ یہ اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔عمران اشرف نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ 6.7ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں