شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی۔ علاج کیلئے امریکہ روانہ

ممبئی(شوبز نیوز)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم ”کنگ ”کے سیٹ پرشوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ،جنہیں ایک ماہ آرام کرنے کامشورہ دیاگیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں 60سالہ شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک فلم کیلئے ایکشن مناظر کی شوٹنگ کر رہے تھے، جہاں ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اور وہ زخمی ہو گئے۔بالی وڈ ہنگامہ کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طبی امداد کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ کوئی سنگین نوعیت کی چوٹ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں