معروف بھارتی اداکار53 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی (شوبز نیوز) تیلگو اداکار فش وینکٹ 53 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو اداکار فش وینکٹ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے وہ حیدرآباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔گزشتہ چند ماہ سے اداکار گردوں کے شدید مسائل سے دوچار تھے تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں ڈائیلاسز جاری رہنے کے باوجود انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کے بعد فوری کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا لیکن مناسب گردہ ڈونر نہ ملا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں