انگلش فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی ٹکٹ فروخت ہو گئے

لاس اینجلس(شوبز نیوز)عروف فلم ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن کی دی اوڈیسی کے ابتدائی ٹکٹس ریلیز سے ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئے جو ممکنہ طور پر سنیما کی تاریخ کا سب سے طویل پری سیل ریکارڈ ہے۔17جولائی 2026کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ہومر کے مشہور یونانی رزمیہ پر مبنی ہے جس میں میٹ ڈیمن اڈیسیئس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ٹروجن جنگ کے بعد اپنے گھر واپسی کے خطرناک سفر پر نکلتا ہے۔فلم دی اوڈیسی کو فرسٹوفر نولن کا اب تک کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں