کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی

برمنگھم (سپورٹس نیوز) ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا۔پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، ہم نے پہلے بھی اپنے تعلقات کرکٹ کے ذریعے بہتر کیے، سپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین چیز کوئی نہیں ہے، یہ آپ کو قریب لاتی ہے۔شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ جب تک ساتھ نہیں بیٹھیں گے بات نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے مسائل مزید بڑھیں گے، ہر چیز میں سیاست لے کر آ گئے تو پھر اس کا حل کوئی نہیں ہے۔انہوں نے نے کہا کہ وہ برمنگھم میں کھیلنے آئے تھے اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل بھر پور پریکٹس بھی کی لیکن اگر بھارت کو نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی بتادیتے، پوری پاکستانی ٹیم چاہتی تھی کہ وہ بھارت سے میچ کھیلے، مل بیٹھے اور گپ شپ لگائیں، جو قوم کچھ کرنا چاہتی ہے تو آگے بڑھتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہیں لڑتی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے، بھارتی ٹیم بھی کھیلنے آئی تھی لیکن ایک بندے کی وجہ سے ٹیم کافی مایوس ہوئی ہے، شاہد آفریدی نے بھارت کو پیغام دیا کہ سب سے پہلے سپورٹس ہے، سپورٹس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں