ملتان میں ڈویژنل سطح پر باسکٹ بال کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

ملتان (سپورٹس نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی ہدایات کے مطابق پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے ملتان میں ڈویژنل سطح پر باسکٹ بال کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں ملتان باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے ملتان ڈسٹرکٹ سپورٹس گرانڈ کے باسکٹ بال کورٹ میں سیکشن ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ملتان ڈویژن کی گرلز کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ 28 جولائی 2025 جبکہ بوائز 29 جولائی 2025 کو ہو گا.سیکشن ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کی عمر 14سے16سال تک ہونا لازمی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں