شاہد اسلم پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپس آ گئے

لاہور(سپورٹس نیوز)شاہد اسلم پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپس آ گئے، ان کی کوچ ایجوکیشن میں ہی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔اس حوالے سے شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپسی میرے لیے اعزاز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی منیجر کوچ ایجوکیشن کے طور پر کام کیا، اب کوچ ایجوکیشن پروگرام کو ری ویمپ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں