امیتابھ بچن سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار، امیتابھ بچن، جو کہ 2000 سے کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان کے طور پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں، ایک بار پھر اس مقبول کوئز شو کے 17ویں سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔اس شو میں جہاں ان کی میزبانی نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، وہاں اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان بن چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن کے بی سی کے 17ویں سیزن کے لیے فی ایپیسوڈ 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہر ہفتے وہ 25 کروڑ روپے تک کمائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، وہ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی شو کے میزبان بن چکے ہیں۔اگرچہ سلمان خان کو بگ باس کے شو کے لیے 12 کروڑ روپے فی ایپیسوڈ ملتے ہیں، مگر وہ صرف ہفتے میں دو دن شو کی شوٹنگ کرتے ہیں، جبکہ امیتابھ بچن کی ہفتہ وار کمائی 25 کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں