مہوش حیات ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان بنیادی عزت کا حقدار ہے اور کسی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے شائستگی اور نرمی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔میزبان و اداکار ساحر لودھی کی پاپرازی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو ان کے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز کی وجہ سے ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہے ہیں کیونکہ ویڈیوز میں وہ یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آ رہا ہے، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔جہاں سوشل میڈیا صارفین ساحر لودھی کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں کئی معروف فنکار بھی ان کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔کئی معروف اداکاروں نے ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں فیصل قریشی، یاسر نواز اور اعجاز اسلم جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ یاسر نواز نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں