سردار جی تھری کی تاریخی کامیابی پر ہانیہ عامر کا خوشی سے بھرپور جشن

لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔فلم 27 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور انڈسٹری رپورٹس کے مطابق اب تک پاکستان میں 31 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔فلم نے 31 کروڑ روپے کا بزنس کر کے بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا تھری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یوں یہ پاکستان میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر چکی ہے، جب کہ بیرونِ ملک یہ فلم اب تک 60 لاکھ امریکی ڈالرز کما چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں