کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ40ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 700سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40ہزار 202پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1202 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 39ہزار 419پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




