اداکار فیروز خان نے زندگی کے بہترین مشورے دیئے۔ کومل میر

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ کومل میر نے ساتھی اداکار فیروز خان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں نہ صرف اصل ہیرو قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے ہی انہیں زندگی کے بہترین مشورے دیے۔کومل میر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف مرد ساتھی اداکاروں کے مزاج پر باتیں کیں اور بتایا کہ دانش تیمور ان سے کافی سینئر ہیں، انہوں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا لیکن وہ ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتیں۔منیب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ دو ڈراموں میں کام کیا، جس میں سے ایک ڈرامے میں وہ ان سے نفرت جب کہ دوسرے میں ان سے محبت کرتی دکھائی دیں۔انہوں نے منیب بٹ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ جہاں وہ تنگ کرنے والے شخص ہیں، وہیں وہ عادت کے بہت اچھے اور مزاحیہ شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ہارون کدوانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ کافی مذہبی شخص ہیں، وہ ہمیشہ اپنی دنیا میں گم رہتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب قرآن پاک بطور تحفہ بھی دیا تھا۔کومل میر نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چاہتی ہیں، جس کے بعد ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب کا تحفہ دیا۔خوشحال خان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں