ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری۔ بابر اور رضوان کی تنزلی

دبئی (سپورٹس نیوز) میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری تین میچوں کی T20I سیریز میں ،جہاں قومی ٹیم پہلے دو مقابلوں میں ہار چکی ہے، شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو تازہ ترین آئی سی سی T20I رینکنگ میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث 20 درجے تنزلی کے ساتھ اب 514 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 50 ویں نمبر پر ہیں۔آٹ آف فارم اوپنر صائم ایوب تین درجے گر کر 64 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز حسن نواز 22 درجے تنزلی کے ساتھ 68 ویں نمبر پر ہیں۔سٹار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی بھی موجودہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، دونوں ایک مقام گر کر بالترتیب 13ویں اور 14ویں نمبر پر ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل میچوں میں اپنی بیٹنگ میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان 426 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 8 درجے ترقی کر کے 79 ویں نمبر پر ہیں۔وائٹ بال کے کپتان سلمان علی آغا جنہوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں 23 گیندوں پر صرف 9 رنز بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں