ممبئی (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالیے ہیں، رویندرا جڈیجا 19 اور شردل ٹھاکر 19 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں، رشبھ پنت 37 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے’رشبھ پنت ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے گیند پاں پر لگنے سے انجری کا شکار ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔




