سلمان خان کی بگ باس19کیلئے معاوضہ میں کمی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 19 اگلے ماہ سے شروع ہوگا جس کیلیے شو کے میزبان، اداکار سلمان خان کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اس بار اپنے معاوضے میں بڑی کمی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 19 اگست میں نشر ہونے جا رہا ہے اور اس سیزن میں بھی سلمان خان ایک بار پھر میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سیزن اب تک کا سب سے طویل ہو سکتا ہے، جو تقریبا 5 ماہ پر محیط ہوگا، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں