مجھے میرے ہی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تنوشری دتہ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ اپنے ہی گھر میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، روتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔انسٹا گرام پر اداکارہ نے می ٹو کے ہیش ٹیگ کیساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کسی نام لئے بغیر خود کے ہراسانی کا شکار ہونے کا بتایا۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا میں ہراسانی کی اس اذیت سے تنگ آگئی ہوں، یہ 2018 سے جاری ہے، آج عاجز آ کر میں نے پولیس کو بلا لیا۔انہوں نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم کوئی میری مدد کرے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں