میری گلوکاری پر خاندان والوں نے ہم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی’ حمیرا چنا

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے گلوکاری شروع کرنے پر ان کے خاندان والوں اور خصوصی طور پر ان کے چچا نے بھی ان کے والد سے تعلقات ختم کردیے تھے۔حمیرا چنا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد فلم پروڈیوسر تھے، جنہوں نے آغاز میں سندھی اور بعد ازاں پنجابی اور اردو فلمیں بھی پروڈیوس کیں جب کہ ان کی والدہ کا بھی فنون لطیفہ سے دلچسپی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ والدین کی فنون لطفیہ سے دلچسپی کی وجہ سے انہیں گلوکاری مشکل نہ لگی لیکن انہیں اپنا نام بنانے اور مواقع ملنے میں شدید مشکلات رہیں۔ان کے مطابق انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کیا، جہاں موسیقار نثار بزمی کے ساتھ بھی انہوں نے کام کیا۔حمیرا چنا نے بتایا کہ بعد ازاں نثار بزمی نے ہی انہیں پہلی بار فلموں میں گلوکاری کا موقع دیا اور ہم ایک ہیں نامی فلم کے تمام گانے ان سے گوائے گئے۔گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فلم میں ایک گلوکارہ کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا، جنہوں نے نثار بزمی سے جھگڑا کیا کہ ان سے ہی فلم کے گانے گوائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں