جانی ڈیپ اور انجلینا جولی کی خفیہ ملاقاتیں

نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور اداکارہ انجلینا جولی ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ جونی ڈیپ اس تعلق کو سنجیدہ رومانوی رشتہ بنانے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔امریکی ویب سائٹ رڈار آن لائن نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ فلم دا ٹورسٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں ستاروں کے درمیان موجود کیمسٹری ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں لندن اور لاس اینجلس میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور بڑی احتیاط سے ہر چیز کو پوشیدہ رکھتے ہیں تاکہ میڈیا کی نظروں سے بچے رہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں اکثر لگژری ہوٹلوں کے نجی سویٹس، پوش ریستورانوں اور کلبوں میں ملتے ہیں۔انجلینا جولی بھی ایک بار پھر جانی ڈیپ کے قریب آنے کی خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں