انڈر19 کرکٹ میں جنوبی افریقن بیٹر کا ورلڈ ریکارڈ

برمنگھم (سپورٹس نیوز) انڈر 19ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔رپورٹ کے مطابق نوجوان جنوبی افریقی بلے باز جورچ وین شالک وک نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر کے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا 18سالہ اوپننگ بیٹر نے یہ اہم ریکارڈ زمبابوے انڈر 19ٹیم کے خلاف ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنایا۔ انہوں نے محض 153گیندوں پر 215رنز کی بہترین اننگز کھیلی، بیٹر کی جارہانہ اننگز میں 19چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔انڈر 19 فارمیٹ میں یہ کسی بھی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے، جب کہ اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی سکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے بیٹر ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا۔جورچ وین کی تاریخی اننگز کی بدولت جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ اوورز میں 385 رنز بنا کر زمبابوے کو بڑا ہدف دیا، مگر زمبابوے کی ٹیم صرف 107 رنز پر 25 ویں اوور میں آل آٹ ہو گئی۔یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے یہ میچ 278 رنز کے بڑے سکور سے جیت کر نہ صرف سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ جورچ وین کی شاندار اننگز کرکٹ کی یوتھ سطح پر ایک یادگار لمحے کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں