پاکستان والی بال ٹیم نے پہلے میچ میں بیلجیم کو شکست دیدی

تاشقند (سپورٹس نیوز)پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے پہلے میچ میں بیلجیم کی ٹیم کو تین۔ صفر سے شکست دے دی۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں عالمی جونیئر رینکنگ میں انیسویں پوزیشن پر موجود پاکستان نے ورلڈ نمبر 7 بیلجیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا۔پاکستان نے میچ میں پچیس۔ انیس، پچیس۔ سترہ اور پچیس۔ بائیس سے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں