کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کے ساتھ کبھی ہراسانی یا کاسٹنگ کاوچ (کام کے بدلے سیکس) جیسے معاملات نہیں ہوئے، تاہم یہ چیزیں انڈسٹری کا حصہ ہیں جب کہ پروڈکشن ہائوسز کے مقابلے ٹی وی چینلز میں ہراسانی کم ہوتی ہے۔کومل میر نے حال ہی میں سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ پاکستانی معاشرے میں اب بھی اداکاروں کی عزت نہیں کی جاتی، خواتین اداکاروں کو زیادہ غلط سمجھا جاتا ہے۔




