غربت کی وجہ سے میری3شادیاں ٹوٹیں

اسلام آباد (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے پہلی بار اپنی طلاق کی وجہ بیان کردی۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں کا ذکر کیا جن میں انہیں تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ نہ میں برا تھا نہ ان میں خرابی تھی، بس ہم ساتھ نہیں چل پائے، کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ساتھ چل نہیں پاتے، بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہوتا ہے۔اداکار نے کہا کہ سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد ازجلد کامیابی، شہرت اور مادی خوشیاں چاہتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں