سلیبریٹیز کرکٹ مینیا کا آغاز 12 اگست سے ہو گا

لاہور (شوبز نیوز) سلیبریٹیز کرکٹ مینیا کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گرائونڈ میں ہوگا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فلم اسٹار ،ٹی وی اسٹار، ٹک ٹاکر اسٹار اور تھیٹر اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس محفل تھیٹر لاہور میں کی گئی۔ پریس کانفرنس میں فلم اسٹار معمر رانا، تھیٹر اسٹار نسیم وکی،سینئر آرٹسٹ حسن مراد، سینئر اداکار زاہد قریشی،اداکارہ ثنا بٹ،شبانہ قریشی،عبدالمنان ، علی انجم ، سیف علی خان، جوشی،شاہد خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر شاہد عزیز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں