بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں تمام قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت سے قبل مشاورت اور پیشگی منظوری حاصل کریں، یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے پی ایس بی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ پی ایس بی کے بورڈ کے 34ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں