لیجنڈز لیگ۔ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی۔ ویسٹ انڈیز کو 49رنز سے شکست

ہیڈنگلے لیڈز (سپورٹس نیوز) انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کے 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب چیڈویک والٹن 42، ولیم پیرکنز اور ڈیوائن براوو 30، 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان چیمپئنز کے رومان رئیس نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، سہیل تنویر اور عامر یامین 2، 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل، پاکستان چیمپئنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں