میامی پہنچنے پر غیر معمولی انداز میں استقبال پر خوشی ہوئی۔ حارث رئوف

میامی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ میامی پہنچنے پر غیرمعمولی انداز میں استقبال پر بڑی خوشی ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں حارث رئوف نے کہا کہ میامی پہنچنے پر ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔کھلاڑیوں نے غیر معمولی انتظامات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے لیے الگ کائونٹرز کا انتظام کیا گیا تھا، قومی اسکواڈ کو کم سے کم وقت میں امیگریشن کے مرحلے سے گزارا گیا۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز نکلتے ہی پروٹوکول دیا، پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں