اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 1 کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ کر دی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کیلیے انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے، پی ایس بی نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 34ویں بورڈ اجلاس میں ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق قومی ایتھلیٹس کے لیے اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپیکر دی گئی، ایتھلیٹ کو سلور میڈل پر 2 کروڑ اور برانز حاصل کرنے پر ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں