خواتین کو خودمختار اور بااعتماد ہونا چاہیے’ بشریٰ انصاری

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو میں پرانے گانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان گانوں نے عورت کو صرف مرد کی خوشی کے لیے جینے کا سبق دیا، جو ایک خطرناک روایت ہے۔بشری انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے دور کے گانوں پر مزاحیہ انداز میں رائے دی۔انہوں نے گانے گنگناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور کے زیادہ تر گانے عورت کو مرد کی خوشی کے لیے خود کو قربان کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔بشری انصاری کے مطابق اس زمانے کے گانوں میں عورت مرد سے کہتی ہے کہ تڑپا گے، تڑپا لو، ہم تڑپ تڑپ کر بھی تمہارے گیت گائیں گے، ٹھکرا گے، ٹھکرا لو، ہم روتے روتے بھی تمہارے چھتر کھائیں گے۔ان کے بقول، ایسے گانوں نے اس دور کی نسل کو برباد کر کے رکھ دیا۔انہوں نے ایک اور گانے سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے کی مثال دیتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی اپنے لیے جئیں، اپنے لیے سنوریں اور ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں