گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے بڑے جتن کرنا پڑتے ہیں

لاہور (شوبز نیوز) اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ پہلوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی بیوی نوشین احمد کے پاں دباتے ہیں۔احمد حسن نے حال ہی میں اپنی بیوی و اداکارہ نوشین احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نوشین احمد سے ان کی پہلی ملاقات ڈراما سیریل پیا کا گھر پیارا لگے کے سیٹ پر ہوئی تھی، ایک دن نوشین میک اپ کروا رہی تھیں کہ اچانک ان کی نظر نوشین پر پڑی اور بس پہلی نظر میں ہی محبت ہو گئی۔اداکار کے مطابق نوشین انہیں بہت اچھی لگیں، اس لیے اگلے ہی دن باتوں باتوں میں انہوں نے ان سے دریافت کیا کہ آیا وہ منگنی شدہ تو نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں