میرے سامنے ابھی مزید خوبصورت سال ہیں جنکو انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔ کاجول

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کی اداکارہ کاجول نے50سال کی عمر میں صحت مند اور جوان دکھنے کا راز بتادیا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ عمر بڑھنے کو لے کر کسی حد تک فکر مند ضرور ہوتی ہیں جس کے بعد انہوں نے بڑھتی عمر سے متعلق اپنی فکر، اسکن کیئر اور روزمرہ کی روٹین کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں عمر کا اندازہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ آنکھوں سے ہوتا ہے، جب لوگ تھک جاتے ہیں یا زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں، تب چہرے پر جھریاں نظر آنا لگتی ہے اور طرح عمر کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران عمر کے بڑھنیکو خوش قسمتی کی بات قرار دیا، ان کاکہنا تھا بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں، اس لیے عمر بڑھنا اچھی اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں، کاجول کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے ابھی مزید خوبصورت سال موجود ہیں جنہیں وہ جینا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے صحت مند زندگی اور اپنی روٹین سے متعلق مداحوں کو بتایاکہ وہ روزانہ 8 گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10گھنٹیکی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں اور ورزش کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں