ہمارے ڈراموں کی کہانیاں کافی حد تک حقیقت کے قریب ہوتی ہیں

کراچی (شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ طوبی انور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔طوبی انور نے حال ہی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ وہ بڑے ہو کر فائن آرٹس کے میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔طوبی انور نے اپنے اداکاری کے سفر کے آغاز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے کیمرے کے پیچھے کام کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے اداکاری خود سیکھی اور اس میں ان کے ساتھی اداکاروں اور ہدایتکاروں کا اہم کردار رہا، کیونکہ انسان اپنے اردگرد کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔اداکارہ کے مطابق جب وہ فارغ وقت میں ڈرامے دیکھتی ہیں تو یہ سوچتی ہیں کہ اگر وہ یہ کردار ادا کرتیں تو کس انداز میں اداکاری کرتیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں کافی حد تک حقیقت کے قریب ہوتی ہیں، کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی کہانی کو غیر ضروری طور پر طول دے دیا جاتا ہے، لیکن زیادہ تر جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے ویسا ہی معاشرے میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں