ونڈھم اوپن گالف ٹورنامنٹ 31جولائی سے شروع ہوگا

نارتھ کیرولینا (سپورٹس نیوز) ونڈھم اوپن گالف ٹورنامنٹ 31جولائی سے امریکا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1938 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے گالفر آرون رائے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 82 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔31جولائی سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 3اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں