ڈلاس امیچور گالف میں سعد حبیب کی شاندار کارکردگی

ڈیلس(سپورٹس نیوز) پاکستان کے نیشنل جونیئر امیچور گالف چیمپئن، سعد حبیب ملک نے ڈلاس امیچور گالف چیمپئن شپ 2025 میں شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ مقابلے 25 تا 27 جولائی امریکا کے شہر ڈلاس میں واقع مشکل اور تکنیکی اعتبار سے چیلنجنگ سیڈر کریسٹ گالف کورس پر منعقد ہوئے، جس میں 60 ایسے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کے ہینڈی کیپ 2 یا اس سے بہتر تھے اور جو سخت کوالیفائنگ راؤنڈز سے گزر کر منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں