اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا، وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عالمی شہرت یافتہ کمبیٹ فائٹر شاہزیب رند کو حکومتی وعدے پورے نہ کرنے پر معذرت کی۔




