کراچی (شوبز نیوز) ہمایوں سعید اور سجل علی کے پسند کیے جانے والے ڈرامے میں منٹو نہیں ہوں کی چوتھی قسط میں خاتون کی جسامت کے حوالے سے مزاحیہ ڈائلاگ بولنے پر نہ صرف ڈراما لکھاری بلکہ سجل علی کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ڈرامے کی چوتھی قسط میں ہمایوں سعید کی جانب سے کلاس میں پڑھانے کے دوران سجل علی ان سے کچھ نامناسب سوالات کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس پر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔مذکورہ قسط میں سجل علی کلاس میں تاخیر سے آتی ہیں ۔




