اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکار توثیق حیدر نے کہا ہے کہ بچوں کو اللہ کی نعمت سمجھنا چاہیے، نہ کہ انہیں بڑھاپے کی انشورنس کے طور پر دیکھا جائے۔توثیق حیدر نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور وہیں خدمات انجام دیں، حال ہی میں انہوں نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کیا ہے اور وہ ڈراما سیریلز کبھی میں کبھی تم، میم سے محبت اور دنیا پور میں نظر آئے ہیں۔توثیق حیدر حال ہی میں احمد فوزان کے پوڈکاسٹ میں مہمان بنے۔




