گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

لندن(سپورٹس نیوز)بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر لی فورٹ سے الجھ پڑے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر نے گوتم گمبھیر کو پچ سے دور رہنے کی درخواست کی تو جواب میں انہوں نے کیوریٹر سے بدتمیزی کی۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ آپ نہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے، آپ صرف ایک گراؤنڈز مین ہیں۔اوول اسٹاف سے گمبھیر کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا، برطانوی میڈیا نے انہیں بدمزاج قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں