ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں فن لینڈ کی مسلسل چوتھی کامیابی

تاشقند(سپورٹس نیوز)فن لینڈ کی ٹیم نے ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں اپنے گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔فن لینڈ کی ٹیم کی ٹیم اپنے گروپ ڈی میں تاحال ناقابل شکست ہے۔ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے ایک میچ میں نا قابل شکست فن لینڈ اور جنوبی کوریا کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔فن لینڈ کی ٹیم نے حریف جنوبی کوریا کی ٹیم کو2ـ3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں