کرکٹ سے محبت ہی میری فٹنس کا راز ہے۔ شعیب ملک

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک نے ایک بار پھر اپنے کرکٹ کے جذبے اور عزم کو دہرایا اور واضح طور پر کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز کی شاندار فتح کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت پر زور دیا۔شعیب ملک نے کہا کہ میں بھرپور نیند لیتا ہوں، صحت مند غذا کا استعمال کرتا ہوں، مجھے اب بھی گرائونڈ میں واپس آ کر کھیلنے کا لطف آتا ہے اور میں اپنی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، یہی میری فٹنس کا راز ہے۔ ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43سالہ کرکٹر نے بیباک انداز میں کہا کہ میں کرکٹ تب تک کھیلوں گا جب تک میں وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں