سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا میں سود کے کاروبار نے لوگوں کو بری طرح اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ و برباد ہوگئے ہیں سود مافیا اس قدر مضبوط اور متحرک ہے کہ ان کیخلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ اور سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے مختلف بازاروں میں ایسے دکاندار بھی ہیں جن کا کاروبار کروڑوں میں تھا مگر سود کی لعنت نے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لیکر تباہ کردیا ہے سود کا کاروبار گھر گھر تک جا پہنچا ہے جس کی روک تھام کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو سخت قانونی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اگر سود کے کاروبار کو فوری طور پر روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل قریب میں اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے اس لئے ضلعی انتظامیہ سود خوروں کیخلاف فوری کریک ڈائون کرے۔




